صومالیہ: فوجی قافلہ پر حملہ، 2 فوجی ہلاک

   

موغادیشو : صومالیہ میں فوجی قافلہ پر بم حملے کے نتیجہ میں 2 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ایک فوجی افسر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق صوبہ گالموڈگ کے شہر گالگودود میں فوجی قافلہ گزرنے کے دوران سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق داناب کمانڈوز کے کانوائے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں اور 9 فوجیوں کو زخمی حالت میں دوسامارب ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔دوسری طرف صومالیہ قومی ٹیلی ویژن چینل
SNTV
کے مطابق اسی صوبے کے قصبے باہدو میں مقامی فورسز نے الشباب کے حملے کو رفو کر دیا ہے۔ جھڑپ میں 17 دہشت گرد بھی ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق وسطی شابیل میں ایک اور آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کے 5 اراکین کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔