موغادیشو : صومالیہ میں امریکہ کی طرف سے کئے گئے فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم الشباب کا سرحد پار آپریشنوں کا ذمہ دار سرغنہ عثمان محمد عابدی زخمی ہو گیا ہے۔صومالیہ حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائی حملے میں زخمی ہونے والا دہشت گرد ‘عابدی’، غیرملکیوں کو ملک میں لانے، دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈہ میں سہولت پیدا کرنے اور سرحد پار کاروائیوں کی ٹیم میں نظم و نسق کا ذمہ دار تھا۔آپریشن میں، وسطی علاقے جُبا کے شہر جیلیب میں، اس گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں عابدی چھُپا ہوا تھا۔امریکہ کے افریقہ کمانڈ آفس نے بھی 20 مئی 2023 میں جیلیب میں الشباب کے خلاف فضائی حملے کا اعلان کیا ہے۔