موغادیشو۔ 18 مئی (ایجنسیز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع ایک آرمی ریکٹروٹمنٹ سنٹر میں خودکش بمباری کے نتیجہ میں کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ خبر رساں ادارہ نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا کہ اتوار کو حملہ آور نے دمنیو اڈہ کے باہر نوجوانوں کی قطار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ بڑی زوردار آواز سے دھماکہ ہوا اور لوگ فوری ادھر ادھر دوڑنے لگے ۔ ہر جگہ نعشیں بکھری نظر آئی۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔