صومالیہ میں خودکش حملہ‘ 5افراد ہلاک‘ 6 زخمی

   

موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے فگاہ چوک کے قریب ایک ریستوران میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے 5افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔