موغادیشو ۔ صومالیہ میں ایک خود کش حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ موغادیشو حکومت کے مطابق خود کش حملہ آور کا نشانہ صومالیہ میں ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے ترک انجینئر تھے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں ایک ترک شہری بھی مارا گیا ہے۔ تاہم صومالیہ کے سکیورٹی اداروں کے مطابق ترک انجینئر صرف زخمی ہوئے ہیں۔ ترکی صومالیہ کی فوج کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم الشباب ترکی کو غیر ملکی حملہ آور قرار دے کر اس کے شہریوں کو ہدف بنا رہی ہے۔