صومالیہ میں دھماکہ، 8 شہری ہلاک

   

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔ صومالی دارالحکومت موغادیشو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ضلع وڈاجر میں واقع القلو علاقہ کی ایک مصروف سڑک پر ٹریفک جام کے دوران ہوا جس میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہو گئے۔کسی گروپ نے بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ تاہم اس میں الشباب کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔جولائی میں جنوبی صومالیہ میں ایک سرکاری عمارت کے دروازے پر خودکش حملہ آور کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے بعد کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔