صومالیہ میں فوجی کارروائی ، الشباب کے درجنوں جنگجو ہلاک

   

موغادیشو : صومالیہ کی فوج نے گزشتہ روز شدت پسند تنظیم الشباب کے درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔صومالیہ کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق گلگادود کے علاقے میں مقامی افراد اور فوج نے مل کر الشباب کے جنگجوؤں کے حملے پر جوابی کارروائی کی۔فوجی دستوں نے ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا جو سیکیورٹی فورسز اور گاؤں پر دھماکہ خیز گاڑی سے حملہ کرنے والا تھا۔فوج نے گاڑی کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزم کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیے۔فوجی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان دو گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی، 6 اہلکار اور ایک شہری بھی لڑائی کے دوران مارے گئے جبکہ 47 جنگجو ہلاک ہوئے۔صومالی نیشنل آرمی کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ فوجی دستے علاقے سے فرار ہونے والے دہشت گردکی تلاش میں ہیں۔