نیروبی 31 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ میں اتوار کی صبح دارالحکومت کے باہر لب سڑک بم دھماکہ ہوا جس میں ایک منی بس متاثر ہوئی اور کم از کم 8 عام شہری ہلاک ہوگئے ۔ ایک پولیس عہدیدار عبداللہی احمد نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو کے قریب ہاوا ابدی علاقہ میں یہ دھماکہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ عموما یہاںالشباب یا القاعدہ ایسے حملے کرتے ہیں۔