صومالیہ میں مال کے قریب کار بم دھماکہ،11 ہلاک

   

موگادیشو ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک کار بم دھماکہ میں جو انتہائی مصروف مارکٹ میں واقع ایک مال میں رونما ہوا تھا، 11 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس آفیسر احمد معلن علی نے بتایا کہ کار میں دھماکو اشیاء لدی ہوئی تھیں جو دھماکہ سے پھٹ گئی جس نے نہ صرف مال کے اندر تباہی مچائی بلکہ آس پاس کے کئی مکانات اور دوکانات بھی اس کی زد میں آ گئے جبکہ 9 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ دھماکہ کے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔