موغا دیشو۔/18 جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ میں آج ہوئے کار بم دھماکہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے، پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ حملہ واضح طور پر ترکی انجینئرس کو نشانہ بناکر کیا گیا جو موغا دیشو کے قریب ایک سڑک کا کام کررہے تھے۔ القاعدہ سے وابستہ اسلامی عسکریت پسندوں کے گروپ ’’ الشباب ‘‘ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جس نے حال ہی میں صومالیہ اور پڑوسی کینیا میں اپنی سرگرمیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔