صومالیہ: کار بم دھماکے میں 8افراد ہلاک

   

موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں کم ازکم 8افراد ہلاک ،جب کہ کئی زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ائر پورٹ کو جانے والی ایک اہم سڑک پر کیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسی گروہ نے فوری طور پر اس پرتشدد کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، تاہم القاعدہ سے وابستہ جنگجو ماضی میں ایسے کئی حملوں میں ملوث رہے ہیں۔