صومالیہ کی سیامی بچیاں رحمہ اور رملا سعودی عرب پہنچ گئیں

   

موغادیشو / ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر صومالیہ کی سیامی بچیاں رحمہ اور رملااپنے والدین کے ساتھ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے انہیں سیدھا کنگ عبد اللہ اسپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے سے پہلے ضروری معائنہ، آپریشن کی کامیابی کے امکانات اور ٹیسٹ وغیرہ کئے جائیں گے۔اس موقع پر کنگ سلمان سینٹر کے سربراہ اور سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے والی طبی ٹیم کے نگران ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔