صومالیہ کی پارلیمنٹ کے قریب کار بم دھماکہ ، چار ہلاک

   

موغادیشو ۔ 8 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کی پارلیمنٹ کے قریب واقع ایک چیک پوائنٹ سے متصلہ مقام پر ہوئے کار بم دھماکہ میں چار افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے ، جس کے بعد کشیف دھواں دور تک آسمان پر نظر آنے لگا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کار بم دھماکہ کے بعد متعدد یگر گا ڑ یاں بھی شعلہ پوش ہوگئیں۔ کار بم دھماکہ کی ذمہ داری اسلامی گروپ الشباب نے لی ہے۔ الشباب کو القاعدہ سے مربوط تنظیم تصور کیا جاتا ہے جس نے حالیہ دنوں میں صومالیہ میں اپنی تخریبی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ کینیا میں موجود ایک امریکی فوجی ٹھکانے پر بھی حملے کئے ہیں ۔ جہاں تک مذ کورہ کار بم دھماکہ کی بات ہے تو اس کے بارے میں پولیس آفیسر اذان عبداللہی نے کہا کہ دھماکو مادہ ایک گاڑی میں رکھا ہوا تھا ۔ سیکوریٹی فورسس کے مطابق گاڑی چیک پوائنٹ سے گزرنے والی تھی لیکن چونکہ ایسا نہیں ہوسکا ۔ لہ ذا خودکش بمبار نے گاڑی کو دھماکہ سے اڑادیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک ہوئے ہیںاور دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔