صومالیہ کے ریستوران میں دھماکہ ، 6افراد ہلاک

   

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ریستوران میں ہونے والے دھماکہ کے نتیجہ میں 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبرررساں اداروں کے مطابق موغادیشو میں لیڈو کے ساحل پر واقع ایک ریستوران میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔ دھماکہ میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران صومالی پولیس چیف ریستوران میں موجود تھے،تاہم وہ اس کارروائی میں محفوظ رہے۔ ادھر فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔