موغادیشو : صومالیہ میں دہشت گردتنظیم الشباب کے خلاف جاری آپریشن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 188 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔صومالی وزیر اطلاعات داود اویس جاما نے بتایا ہے کہ الشباب کے خلاف جاری آپریشنز میں اہم کامیابی ملی ہے،مودوگ نامی علاقے میں 170 اور زیریں شابیل میں ایک فضائی کاروائی کے دوران 18 دہشت گردمارے گئے ہیں۔ دریں اثنا، صومالی حکومت نے ملک میں بذریعہ ٹیلیفون رقوم کی منتقلی کے استعمال کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے اب تمام ٹیلی کمیونیکشین کمپنیاں رقم کی منتقلی کرواتیہوئے صارف کی تصویر اور انگلیوں کے نشان لینے کی پابندی ہونگی۔صومالی فوج نے الشباب کے خلاف سات ماہ سے جاری ان آپریشنز میں کافی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔