تل ابیب:غزہ میں صہیونی فوجی میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے لگے، فوجیوں کی جانیں بچانے کیلئے اسرائیل نے اپنی فوج میں کرائے کے فوجی بھرتی کرنے شروع کر دیئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں جنگ کیلئے اسرائیل نے فرانس کے کرائے کے پرائیوٹ فوجی بھرتی کر لیے ہیں، کرائے کے فوجیوں کو ماہانہ 12ہزار ڈالر دئیے جائیں گے، اسرائیل دیگر ممالک سے بھی پرائیویٹ فوجیوں کو بھرتی کرے گا۔ پرائیویٹ فوجیوں کی بھرتی کا مقصد غزہ میں تصادم کے باعث اسرائیلی فوجیوں کے جانی نقصان سے بچنا ہے۔واضح رہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے حملوں میں اب تک 50سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 70 کے قریب ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔