انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے اسلامی ممالک اور پوری دنیا کو مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف مؤثر اقدامات کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں سب سے پہلے اسلامی ممالک اور اس کے بعد پوری دنیا کو یہ دعوت دی ہے۔ ’قدس پوری دنیا ہے اور وہاں کے مسلمان پوری انسانیت ہیں ‘کے عنوان سے جاری ٹوئٹ میں صدر اردغان نے کہا ہیکہ مقدس شہر القدس کے وقار ، عزت و آبرو اور حیثیت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ سمیت القدس کی تمام عبادتگاہوں اور مسلمانوں پر سمجھے جاتے ہیں۔ القدس کو بے ضمیر، غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملے کرنے والے ظالموں کیخلاف آواز بلند کرنا ہر فرد کا فرض ہے۔ صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ اسرائیل حکومت کے حملوں پر خاموشی اختیار کرنے والا یا پھر ضروری طرزِ عمل ظاہر نہ کرنے والا وہاں مظالم ڈھائے جانے والوں میں شریک ہے۔