صہیونی پولیس کا فلسطینی مظاہرین پر تشدد‘ کئی زخمی

   

مقبوضہ بیت المقدس۔ صہیونی پولیس نے بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں مسلمان آبادی کو مسماری سے بچانے کے لیے منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے کو طاقت کے زور پر منتشر کردیا۔ ہفتے کے روز درجنوں مظاہرین شیخ جراح کے باہر جمع ہوئے، جن پر اسرائیلی اہل کاروں نے تشدد کیا، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔