صیہونی ریاست دفاع کے قابل ہوتی توامریکہ اس کے دفاع میں آتا ہی کیوں: خامنہ ای

   

تہران17جولائی (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیات اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران میں سیاسی و فکری اختلاف کے باوجود لوگ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف متحد رہے اور اسرائیلی ریاست اگر اپنا دفاع کرسکتی تو امریکہ اس جنگ میں آتا ہی کیوں؟ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای قومی یکجہتی کے لیے سب ہی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے جوڈیشل افسران سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران حاصل ہونے والی قومی یکجہتی کو ہم نے برقرار رکھنا ہے ۔سپریم لیڈر نے کہاکہ ایرانی قوم 12 دن یکسو اور اعتماد کے ساتھ اسرائیلی اور امریکی حملوں کا مقابلہ کیا۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ تھا، اس حوالے سے جب سینسر شپ ہٹائی جائیں گی تو یہ معلوم ہوگا کہ ایرانی کارروائی میں قطر میں امریکی فوجی اہداف کو کتنا نقصان پہنچا۔