ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، رکن اسمبلی پر ایف آئی آر

   

شیوہر : بہار میں شیوہر اسمبلی حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی محمد شرف الدین کے خلاف پپراہی تھانے میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے یہاں بتایاکہ سرکل افسر پشپ لتا کماری کی درخواست پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں رکن اسمبلی محمد شرف الدین کے خلاف پپراہی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ کمار نے بتایاکہ اپنی درخواست میں سرکل افسر نے کہاہے کہ موجودہ رکن اسمبلی بغیر کسی سنیئر افسر کی تحریری اجازت کے جلوس اور نعرے بازی کرتے شیو ہر سے پپراہی ہوتے ہوئے اپنے گھر مہووا گئے تھے ۔ رکن اسمبلی کا یہ عمل کووڈ۔19 کے رہنما اصول اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔