جیسے جیسے عام انتخابات قریب آرہے ہیں بر سر اقتدار جماعت کے کارکنان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہے ، اور قانون کی حدوں کو پامال کیا جا رہا ہے ۔ الیکشن کمیشن اف انڈیاء پوری سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھ رہا ہے ۔
ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے باوجود ریلوے ٹکٹ اور ہوائی جہاز کی ٹکٹوں پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر چھپنے پر مودی کے وزراء کو پھٹکار دی ہے اور اس سلسلہ میں ان سے جواب طلب کیا ہے ، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارتوں کو تین دن کا وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ تین دن کے اندر اپنی صفائی الیکشن کمیشن اف انڈیاء کے سامنے پیش کرنی ہوگی ۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 11اپریل سے شروع ہونے جا رہے ہیں اور انتخابات کے نتائج کا اعلان 23مئی کو ہوگا اور اسی درمیان کئی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں اور ملک میں امن وامان کی بحالی کے لئے انتخابات کے مراحل لو اسانی سے پورا ہونے کے لئے الیکشن کمیشن اور عدالت عالیہ حالات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔
(سیاست نیوز)
EC writes to Ministry of Railways & Ministry of Civil Aviation, asking them why have the pictures of PM Modi not been removed from rail tickets & Air India boarding passes even after Model Code of Conduct has come into effect. They've been asked to submit a reply within 3 days. pic.twitter.com/H3kMnhJZdL
— ANI (@ANI) March 27, 2019