ضامن روزگار اسکیم ، کاماریڈی تلنگانہ میں سرفہرست

   

ضلع ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، مختلف اُمور کا جائزہ ، ایم پی بی بی پاٹل کا خطاب

کاماریڈی: ضلع ڈیولپمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے انجام دئیے جانے والے کاموں کو فوری طور پر انجام دیں ۔ پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی پروگرام کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کورونا کے دونوں مرحلوں میں ضلع کلکٹر شرت کی نگرانی میں ضلع میں کامیاب طور پر اقدامات کئے جانے پر انہوں نے ضلع انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر شرت نے بتایا کہ گروپ I اسکیم کی عمل آوری میں جکل کلسٹر ملک گیر سطح پر سرفہرست ہے اور گروپ I اسکیم کے تحت جکل کلسٹر کو 30 کروڑ روپئے کی لاگت سے 363 کاموں کو شروع کیا گیا ۔ ان میں سے 280 کام مکمل کئے گئے ۔ 81 کام زیر تعمیر ہے اور اب تک 21.90 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ کوویڈ کے موقع پر طمانیت روزگارکے تحت ضلع میں ایک کروڑ 16لاکھ 69 ہزار دن کام فراہم کرتے ہوئے 185 کروڑ روپئے مزدوروں کے اکائونٹ میں آن لائن کے ذریعہ جمع کیاگیا طمانیت روزگار اسکیم کی عمل آوری میں تلنگانہ ملک گیر سطح پر سرفہرست ہے اور کاماریڈی ضلع تلنگانہ میں سرفہرست ہے اور اسی جوش کے تحت کاموں کو انجام دئیے جارہے ہیں ۔ 73404 کاموں کو 79لاکھ 40 ہزار دن کام فراہم کئے گئے۔ ضلع میں ایک لاکھ 50 ہزار 546 آسرا وظائف کے تحت استفادہ کنندگان کو ہر ماہ 25کروڑ 14لاکھ روپئے کھاتوں میں جمع کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر شرت نے اس موقع پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ضلع میں انجام دئیے جانے والے کاموں کے بارے میں واقف کروایا ۔ 18 سال سے زائد عمر یافتہ افراد کی ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے اور عوامی نمائندوں سے شعور بیدار کرنے کی خواہش کی ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر مقامی ادارہ جات وینکٹیش دھوترے ، میونسپل چیرمین این جھانوی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجو دتھے۔