اندلوائی منڈل میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کا دورہ
نظام آباد :قومی طمانیت روزگار اسکیم کے ذریعہ دیہی ترقی کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو بھی کام حاصل ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج اندلوائی منڈل کے ملارام کا اچانک دورہ کرتے ہوئے طمانیت روزگار اسکیم کے تحت تعمیر کئے جانے والے شمشان گھاٹ کے کاموں کا جائزہ لیا اور شجرکاری کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے کاموں کے ریکارڈس کی تنقیح کی اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ حکومت طمانیت روزگار اسکیم کے تحت کاموں کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے اور اس کا جائزہ بھی لے رہی ہے ۔ این آر ای جی ایس کے ذریعہ 120 ایکر پر مشتمل کاموں کی انجام دہی کیلئے موقع فراہم کیا جارہا ہے لہذا دیہاتوں میں مزدوروں کے ذریعہ دیہاتوں میں شجرکاری کریں اور اس کی دیکھ بھال کریں اور زرعی راستوں کو جانے والے کنال کی کھدوائی کی جاسکتی ہے ایریگیشن سے متعلق فیڈر چینل اور دیگر کاموں کیلئے موقع فراہم کیا گیا ہے لہذا دیہی عوام طمانیت روزگار اسکیم کے ذریعہ کاموں کو عمل میں لاتے ہوئے اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اور ہر دن 237 روپئے مزدوری حاصل ہوگی اس بارے میں مزدوروں کو واقف کروانے کی صورت میں دلچسپی کے ساتھ کام کرسکتے ہیں اور ماہ مئی تک ان کاموں کو انجام دیا جاسکتا ہے اور ہر دیہات میں 15فیصد مزدوروں کے شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں اور شجرکاری کے بعد پودوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے 22 تک دیکھ بھال کریں اور پانی پہنچائیں ۔ پلے پرگتی ونم کے تحت ہر گرام پنچایت کو ایک منظور کیا جارہا ہے لہذا اس کے تحت شجرکاری کریں ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے سرپنچ ستیہ نارائنا ، ایم پی ڈی او راملو نائیک سے خواہش کی کہ اس خصوص میں اقدامات کرتے ہوئے پودوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔