ضلع کلکٹر جگتیال جی روی کا اچانک گلاپیٹ کا دورہ،کاموں کا جائزہ
جگتیال 22/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے آج جگتیال تعلقہ موضع گلا پیٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ضامن روزگار اسکیم کے تحت آبپاشی کیلئے بنائے جانے والے نالوں کے کاموں کا معائنہ اور موضع میں واقع نرسری کے علا وہ موضع میں موجود دھان خریداری مراکز اور موضع کلیڈاکا بھی دورہ کرتے ہوئے منکی فوڈ کورٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر انھوں نے ضامن روزگار کے تحت کام کر نے وا لے 35 مزدوروں کو تاکید کی کہ وہ کورونا وائیرس کی وباء کے پیش نظر ماسک لگا کر ایک دوسرے سے فاصلہ کو اختیار کرتے ہوئے خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر انھوں نے متعلقہ عہدیداروں سے کاموں کی تفصیلات کو دریافت کیا۔ مابعد اور انہوں نے نرسری کے معائنہ کے بعد نرسری سے متعلقہ ڈیمانڈ رجسٹر کی تنقیح کی اور سروے کے مطابق رجسٹر میں درج شدہ پودوں کی نرسری میں موجود گی کا انھوں نے جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر نے نرسری سے متعلقہ ذمہ داروں سے پودوں کیلئے بنائی گئی کھاد کی تیاری کے طریقے عمل اور طریقہ استعمال سے متعلق دریافت کیا۔رجسٹر کے مطابق پودوں کی افزائش کی جانچ کے بعد انھوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا۔انہوں نے دھان کی خریدی کے مرکز کامعائنہ کر تے ہوئے عہدیداروں کو تاکید کی کہ فصل کے معیار اور حکومت کی ہدایات کی پابندی کریں۔اور کسانوں اور و ہمالیوں کو فاصلہ دور رہ کر کام انجام دینے کی تاکید کی۔ کلیڈا موضع میں انھوں نے منکی فوڈ کورٹ کا بھی تفصلی معا ئنا کیا لگا ہے گئے پودوں کو پانی کوڈالنے اور اسکی دیکھ بھال کی تاکید کی۔ اس موقع پرڈی آر ڈی اے لکشمی نارائنا، تحصیلدار دلیپ، ایم پی ڈی او راجیشوری ،ضلعی عہدیدار برائے محکمہ زراعت سریش، گرام پنچایت سیکریٹری ، سرپنچاور دیگر موجود تھے۔