ضامن روزگار اسکیم کے فنڈ کو مکمل استعمال کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

ہریتاہرم کے اہداف کو 31 اگسٹ تک مکمل کرلیں، پداپلی میں عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر کی زوم کانفرنس

پداپلی : ہریتا ہارم اہداف ، پلے پرگتی، روزگار ضامن کاموں سے متعلقہ امور پر بروز پیر 23 اگسٹ متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ ضلع کلکٹر نے زوم کانفرنس کے ذریعہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئی ریاست کے قیام کے بعد وزیر اعلیٰ کے سی آر نے ترجیحی بنیاد پر تلنگانہ کو ہریتا ہارم پروگرام کا آغاز کیا ۔ پتھریلی علاقوں میں تبدیل ہونے والے شہروں اور دیہاتوں میں سر سبز وشادابی کے بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ نے نئے پنچایت راج و بلدیہ قوانین کو متعارف کیاہے، جس میں پودوں کی افزائش کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی کے تحت طئے کردہ ہریتا حکمت عملی پر موثرعمل آوری کرنے، 10 فیصد گرین بجٹ فنڈز کا مکمل سطح پر استعمال کرنے کی عہدیداروں کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ جاریہ ماہ کی 31 تاریخ تک ہریتا ہارم اہداف مکمل کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی عہدیداروں کوہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پودوں کے صدفیصد تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ہریتا ہارم پروگرام میں ضلع کے عوام الناس کی شراکت داری کو یقینی بنانے، مواضعات میں اور شہروں میں وارڈ کی سطح پر بنائے گئے اسٹانڈنگ کمیٹی کا استعمال کرنے، ہر گھر کو 6 پودے سربراہ کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ مہاتماگاندھی قومی روزگار ضامن اسکیم سے متعلقہ فنڈز کا مکمل طور پر استعمال کرنے ، روزگار ضامن کاموں سے متعلقہ رقم کی ادائیگی کی تفصیلات آن لائن درج کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک ، ضلعی عہدیدار برائے دیہی ترقی سرینواس، ایم پی ڈی اوز، منڈل پنچایت افسران، متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔