ضامن روزگار کے زیر التواء کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت

   

میدک میں منعقدہ اجلاس سے ضلع کلکٹر دھرماریڈی کا خطاب

میدک /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے گرام پنچایتوں اور دیہاتوں میں ضامن روزگار کے تحت منظور شدہ زیر التواء ترقیاتی کاموں کو عاجلانہ خطوط پر مکمل کرلئے جائیں ۔ یہ تمام کام جاری مالیاتی سال 2019-20 کے پہلے یعنی ماہ مارچ کی آخر تک مکمل کرلینا ہوگا ۔ دفتر ضلع کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع کلکٹر کے دھرماریڈی نے ضلع میدک کے منڈل پریشد آفسرس ، اسسٹنٹ پنچایت آفیسرس کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران اس بات کی ہدایات دی ۔ اس اجلاس میں ضلع پریشد ایگزیکیٹیو آفیسر محترمہ لکشمی بائی ، ڈسٹرکٹ رورل ڈیولمنٹ آفیسر شریمتی اوما دیوی ، ضلع پنچایت آفیسر مسٹر ہنوک ، ڈیویژنل پنچایت آفیسر شریمتی جیوتی اور دیگر عہدیدار ورا لکشمی ضلع سے تعلق رکھنے والے منڈل پریشد عہدیدار بھی شریک تھے ۔ ضلع لکٹر نے کہا کہ تمام گرام پنچایتوں میں یہ گھر سے خشک اور گیلا کچرا الگ حاصل کرنے کیلئے صفائی کے عملہ کو پابند کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں نظام صفائی کو ہریتا ہارم پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے مقامی افراد کا بھی تعاون حاصل کریں اور تمام ترقیاتی کاموں کو پوری طرح کامیابی کیلئے ایم پی ڈی اوز گرام پنچایتوں کے ایگزیکیٹیو آفیسرس ، سرپنچوں ، ولیج سکریٹریز میں تال میل ضروری ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں میں جہاں کہیں پانی کی قلت ہو یا عنقریب میں اس طرح کا اندیشہ ہو ایک منصوبہ کے تحت اس مسئلہ کو حل کرلینا ہوگا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ تمام دیہاتوں میں ضامن روزگار سے متعلق انجام دئے کاموں اور اس کے بابت ادا کردہ بلز کی تفصیلات ہمیشہ تیار رکھیں ۔ اس طرح کسی بھی مزدور کی اجرت کی ادائیگی میں بقائے جات نہ رکھیں۔