ضبط شدہ منشیات اور نشیلی اشیاء تلف ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی اور سائبرآباد پولیس کا اقدام

   

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ضبط شدہ منشیات اور نشیلی اشیاء کو آج تلف کردیا۔ صدرنشین ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی مسٹر اے ستیم ریڈی، ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرائم سائبرآباد کی نگرانی میں کروڑہا روپئے مالیتی نشیلی ادویات اور منشیات کو تباہ کیا گیا۔ سائبرآباد پولیس کے مطابق 25,30,18,535 روپئے مالیتی 1858 کیلو اشیاء کو تلف کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 316 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 19 مختلف اقسام کی نشیلی اشیاء بشمول گانجہ کو ضبط کیا گیا تھا۔ سائبرآباد پولیس کے مطابق تباہ کی گئی اشیاء میں 1783 کیلو سے زائد گانجہ، 11 گانجہ پلیٹس، 37 کیلو سے زائد کے گانجہ چاکلیٹس، 17.451 کیلو حشش آئیل، 2613 گرام ہیروئن، 467.25 گرام ایم ڈی ایم اے، 995 گرام الفازولم، 476 گرام کوکین، 6 کیلو سے زائد میفا ڈرون 193 گرام چرس او بی سی پیپرس، نیٹرادیت ٹائبلٹ، ایل ایس ڈی بالسٹی، اوپیم، کیٹامائبن، میفائرمائن، لکوپیڈمیفاٹرامائن، فینٹاایمپس۔ دیگر اشیاء شامل تھیں۔ع