ضبط شدہ کار میں سیر، پولیس والوں کو مہنگی پڑی

,

   

٭ اترپردیش میں ٹریفک پولیس والوں کو تلخ تجربہ کا سامنا ہوا جب 3 ملازمین ایک کار میں زائداز 3 گھنٹے مقفل رہے۔ ٹریفک پولیس نے ایک کار کو بعض قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں اپنی تحویل میں لیا اور اُسے ویسے ہی رکھنے کے بجائے عصری کار کا لطف اُٹھانے نکل پڑے۔ یہ منظر کار کے مالک نے دیکھ لیا اور جی پی ایس کی سہولت والے لاک سسٹم سے کار کو مقفل کردیا۔ ضلع لکھم پور کھیری میں اِس واقعہ کے بعد کار کے مالک نے اپنی گاڑی کے بیجا استعمال کی شکایت درج کرائی ہے۔