حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) پسند کی شادی کے بعد افراد خاندان کی تنگ نظری اور بیوی کی ضد سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ پون کمار جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن شیو کمار کا بیٹا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ اس نے پنجہ گٹہ علاقہ کی ساکن لڑکی ودیا سے شادی کرلی تھی اور گھر سے الگ رہنے لگا ۔ دونوں نے اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا ۔ اس کے بعد پون کے افراد خاندن نے اس کی شادی کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنے مکان طلب کرلیا اور میاں بیوی دونوں پرسکون انداز میں زندگی بسر کر رہے تھے کہ گھریلو مسائل پیدا ہوگئے ۔ پون کی بیوی ودیا کو شوہر کے افراد خاندان کا رویہ پسند نہیں آیا اور بغیر کسی کو بتائے ہوئے گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔ 16 اپریل کے دن یہ واقعہ پیش آیا ور 18 اپریل کے دن بات چیت کے بعد بھی ودیا نے سسرال آنے سے انکار کردیا ۔ اس دوران ذہنی دباؤ کا شکار پون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔