کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی جانب سے جاری کردہ منشور پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس نے اپنے منشور میں کہا کہ ریاست میں حکومت بننے کے بعد بجرنگ دل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بھی اس سلسلے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔ پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو چھتیس گڑھ میں بھی کارروائی کی جائے گی۔ بھوپیش بگھیل نے کہاکہ کانگریس کے منشور میں بجرنگ دل پر پابندی کی بات کہی گئی ہے۔