ضرورتمندوں کو غذا دینے سے پہلے حکام سے اجازت لینا ضروری

   

چندی گڑھ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہریانہ نے رضاکار تنظیموں کو ہدایت دی ہیکہ وہ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کو غذا کی تقسیم کرنے اور پکوان کرنے کا پروگرام بناتے ہیں تو اس کیلئے حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔ ہریانہ کے چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہیکہ وہ والینٹرس کو ہدایت دیں کہ وہ یقینی طور پر کوروناوائرس کے متاثرین کی جانچ کریں اس کے بعد غریبوں میں کھانے کی تقسیم کا انتظام کرے۔ ایسے والینٹرس مقرر کئے جائیں جنہیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مجاز گردانا گیا ہو۔