حیدرآبادی شخص کا کارنامہ، 50 لاکھ کے مصارف
حیدرآباد: کارپوریٹ کمپنی نے ایچ آر اگزیکیٹیو کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے رامودوسہ پٹی کی جانب سے حیدرآباد میں ضرورت مند افراد کو چاول اور دیگر راشن کی اشیاء سربراہ کرنے کیلئے 24 گھنٹے ’’رائس اے ٹی ایم‘‘ اپریل کے ماہ سے چلایا جارہا ہے۔ دوسہ پٹی نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے اس نے اپنی جیب سے تاحال 50 لاکھ روپئے خرچ کئے ہیں۔ دوسہ پٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران اور حیدرآباد میں شدید بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بھی بھرپور مدد کی ہے۔
