حیدرآباد9اکٹوبر(سیاست نیوز)ہڑتالی تلنگانہ آرٹی سی نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر تلنگانہ بند بھی منایاجائے گا۔اس ہڑتال کے پیش نظر حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ پریس کلب میں آرٹی سی جے اے کی جانب سے کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو مدعو کیاگیا۔اس پروگرام میں آرٹی سی جے اے سی کے کنوینر اشوتھاماریڈی سمیت بی جے پی کی طرف سے سی رامچندرراو،تلنگانہ جناسمیتی کی طرف سے اس کے صدر پروفیسر کودنڈارام،سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری تمی نینی ویرابھدرم، تلگودیشم کے پولیٹ بیورو رکن آر چندرشیکھرریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ہڑتال کے اثر کے سلسلہ میں کل جماعتی لیڈروں نے تبادلہ خیال کیا۔اشوتھاماریڈی نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر تلنگانہ بندبھی منایاجائے گا۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہاکہ ہڑتال کا اصل مقصد تنخواہ نہیں ہے بلکہ آرٹی سی بقا ہے ۔گزشتہ پانچ برسوں میں کارپوریشن میں ایک بھی تقرری نہیں کی گئی ہے ۔وزیراعلی عجیب انداز میں بات کر رہے ہیں۔ورکرس،کی جانب سے جمع کردہ پی ایف کی رقم کیوں نہیں دی گئی۔