ضرورت پڑنے پر دوبارہ ہنگامہ کروں گا: کپل مشرا

   

نئی دہلی : بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ ہنگامہ کروں گا۔ دہلی فساد کے ایک سال بعد انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے ۔ جو کوئی عام راستوں پر احتجاج کرے گا، اس کے خلاف ایسے ہی آواز اٹھاؤں گا۔ وہ دہلی فسادات پر لکھی گئی ایک کتاب کی اجرائی کی تقریب میں تقریر کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کیا ٹھیک کیا تھا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ انہوں نے فساد میں متاثرہ صرف ہندو افراد کی کیوں مدد کی جبکہ مسلمان بھی شدید متاثر تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس وقف بورڈ ہے ، دہلی حکومت ہے ، سارا میڈیا ان کے ساتھ ہے۔ میں صرف ان لوگوں کی مدد کر رہا ہوں جن کا کوئی نہیں۔