ضرورت کے مطابق ٹیم میں تبدیلی ممکن : روہت

   


میلبورن۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ2022 میں اپنی مہم کے آغاز سے قبل ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ہفتہ کوکہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر اپنی ٹیم الیون میں کچھ تبدیلیاں کرنے کے لئے تیار ہیں۔ روہت نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا ایسا بھی وقت ہوتا ہے جب ہم اس بارے میں زیادہ نہیں جانتے کہ ٹیمیں کیسی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔آپ موجودہ فارم کی بنیاد پر ایک کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہیں، لیکن ہم نے بہت سارے اعداد و شمار کا مطالعہ بھی کیا ہے ۔ میں اپنے الیون کے بارے میں کھلا ہوں۔ مجھے ہر میچ میں الیون میں ایک یا دو تبدیلیاں کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ ہندوستانکو اپنا پہلا میچ اتوار کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف کھیلنا ہے ۔ اس میچ کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے روہت نے کہا کہ ہندوستانی بیٹرس اور پاکستانی بولروںکے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔مجھے پاکستان کے خلاف جیت درج کرنا مشکل لگتا ہے ۔ ہندوستانی بیٹنگ تجربے سے بھرپور ہے جبکہ پاکستانی بولنگ بہت اچھی ہے ۔ یہ ایک اچھا میچ ہوگا۔ روہت نے کہا کہ اس سطح کی ٹیم کے ساتھ پچھلے نو سالوں سے کوئی بھی آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنا مایوس کن ہے ۔روہت نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ ایک سال میں 30 سے زائد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کرگزشتہ ورلڈ کپ کی غلطیوں پر کام کیا ہے اور اب ٹیم آسٹریلیا میں اپنی مہم شروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ ہند۔ پاک مقابلے کی صبح موسم اور بارش کے حالات کے بعد وکٹ اور میدان کے برتاؤ کے پیش نظر ہندوستانی ٹیم کے قطعی 11 کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔