یلاریڈی میں 40 لاکھ روپئے کے مصارف سے 25 بیڈس پر مشتمل سنٹر کا قیام
حیدرآباد 28 فبروری (سیاست نیوز) وزیربلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے تلنگانہ کے پہلے عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کا مرکز (ایلڈر بی کیر سنٹر) کا ضلع راجنا سرسلہ کے یلاریڈی منڈل ہیڈکوارٹر پر افتتاح کیا۔ ضعیف افراد کے ساتھ خوشگوار لمحات گذار کر ان کے ساتھ کیرم بورڈ اور ٹینس کھیلا ساتھ میں کھانا کھایا۔ اس موقع پر خطاب میں کے ٹی آر نے کہا کہ ضعیف افراد کی دیکھ بھال کیلئے بہترین مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس سنٹر میں تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بزرگ افراد کو اپنے آخری دور میں عزت نفس کے ساتھ زندگی گذارنے کا موقع فراہم کرنے یہ سنٹر قائم کیا گیا ۔ سنٹر کو بہترین طریقہ سے آراستہ کرنے پر ضلع کلکٹر انوراگ جینتی کو مبارکباد پیش کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اس سنٹر میں بزرگ شہریوں کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا ۔ کے ٹی آر نے سنٹر میں معمرین کے ساتھ کچھ وقت گذارا، انہیں پنشن مل رہا ہے یا نہیں اس کی معلومات حاصل کی۔ ضعیف افراد کے ساتھ ٹینس، کیرم بھی کھیلا اور کہا کہ 40 لاکھ روپئے کے مصارف سے 25 بستروں پر مشتمل یہ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ن