ضعیف اور معذور رائے دہندوں کو گھر سے رائے دہی کی سہولت

   

حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 85 سال سے زائد عمر اور 40 فیصد سے زائد معذور رائے دہندوں کو اپنے مکان سے ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے ریٹرننگ آفیسر پی سائی رام نے کہاکہ ضعیف العمر اور معذور رائے دہندوں کو اپنی قیامگاہ سے حق رائے دہی سے استفادہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اِس سلسلہ میں جملہ 84 رائے دہندوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے جن کی عمر 85 سال سے زائد ہے جبکہ 40 فیصد سے زائد معذور 19 رائے دہندوں کی درخواست وصول ہوئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں 103 رائے دہندوں کو 3 دن 6 نومبر تک الیکشن کمیشن کے عہدیدار گھر پہونچ کر یہ سہولت فراہم کریں گے۔ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں آج سے اِس سہولت کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت صبح 9 تا شام 5 بجے عہدیدار رائے دہندوں کے مکان پہونچ کر اُن کا ووٹ ریکارڈ کریں گے۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ضعیف اور معذور رائے دہندوں کے ووٹ کو مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا اور رائے دہی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہی ووٹوں کی گنتی ہوگی۔1