ضعیف خاتون کا حلقہ اسمبلی کاروان میں ووٹ کا استعمال

   

حلقہ اسمبلی کاروان میں 30 نومبر 2023 کو ایک ضعیف 100 سالہ خاتون نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ووٹ ڈالنا جمہوری حق ہے ۔ اس وجہ سے میں نے اتنی ضعیفی کے باوجود وہیل چیر پر پولنگ مرکز پر پہنچ کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ اس خاتون کا نام خواجہ بی زوجہ جعفر حسین ساکن مستعد پورہ کاروان ہے ۔۔