حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) ناچارم پولیس نے ضعیف خاتون کے پراسرار لاپتہ ہونے کے واقعہ کو حل کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 65 سالہ سوریڈی سجاتا کا زیورات کے لئے اس کے کرایہ دار انجی بابو نے قتل کردیا اور نعش کو آندھرا پردیش کے کوناسیما ضلع منقل کرنے کیا اور گوداوری میں بہا دیا۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب پولیس نے انجی بابو کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اور اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ سجاتا تنہا رہتی تھی بیٹوں اور شوہر کی موت کے بعد خاتون ملاپور بابا نگر میں اپنے مکان میں اکیلی رہتی تھی۔ اس نے انجی بابو کو اپنا مکان کرایہ پر دیا تھا جو روزگار کی تلاش میں چند ماہ قبل حیدرآباد آیا تھا جو آندھرا پردیش کا متوطن ہے۔ اس نے تنہا رہنے والی مکاندار سجاتا کا بھروسہ حاصل کیا اور خاتون کی کمزوریوں کا پتہ چلانے کے بعد 19 ڈسمبر کو سوریڈی سجاتا کا قتل کردیا۔ اس کے قبضہ میں موجود 11 تولہ طلائی زیورات کو لوٹ لیا اور کوناسیما چلا گیا۔ جہاں اس نے اپنے دو ساتھیوں کو اس واقعہ سے واقف کروایا اور تینوں 20 ڈسمبر کو حیدرآباد واپس لوٹے اور کرایہ کی کار میں نعش کو کوناسیما منتقل کیا اور گوداوری میں بہا دیا۔ 24 ڈسمبر کو جب سوریڈی سورنا جو سجاتا کی بہن ہے معین آباد سے حیدرآباد پہنچی اور اپنی بہن کے تعلق سے دریافت کیا سورنا بہن اور بہن کا کرایہ دستیاب نہ ہونے پر بہن کے تعلق سے پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس تحقیقات میں جرم کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے 33 سالہ انجی بابو اور اس کے ساتھی 18 سالہ یوراجو اور 35 سالہ درگا راؤ کو گرفتار کرلیا اور گوداوری میں تلاش جاری ہے۔ ع
