ضعیف خاتون کی عصمت ریزی کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ پولیس نے ضعیف خاتون کی عصمت ریزی کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 اکٹوبر کی رات 68 سالہ کملا بائی کی نامعلوم شخص نے عصمت ریزی کی تھی ۔ جو موسی ندی کے احاطہ میں ضیاء گوڑہ علاقہ میں رہتی تھی ۔ یہ خاتون نے اس واقعہ کے بعد فوت ہوگئی تھی ۔ کلثوم پورہ پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کرتے ہوئے 26 سالہ مہیش کو گرفتار کرلیا اور آج طبی معائنہ کیلئے اس ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔