‘ ناک سے خون بہنے کے باوجود شریک نہیں کیا گیا
حیدرآباد : کورونا سے صحت یاب ہوکر بلیک فنگس انفکشن سے متاثر 65سالہ ضعیف خاتون کو صرف کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل میں اس لئے شریک نہیں کیا گیا کیونکہ اس کے پاس کورونا ٹسٹ آر ٹی پی سی آر کی نگیٹیو رپورٹ تھی ۔ ضعیف خاتون ہاسپٹل کے احاطہ میں فرش پر پڑی رہنے مجبور ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ورنگل کی 65سالہ خاتون ملماں 20دن قبل ہی کورونا متاثر ہوکر ورنگل ایم جی ایم ہاسپٹل میں علاج کے بعد صحبیاب ہوگئی جس کے بعد وہ بلیک فنگس کا شکار ہوگئی ۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر خاتون کو اس کے رشتہ داروں نے ای این ٹی ہاسپٹل رجوع کیا ۔ اس خاتون کی حالت نازک ہے ۔ وہ بینائی سے محروم ہے اور آنکھ سے خون بہہ رہا ہے ۔ اس خاتون کو ہفتہ کی رات 11بجے کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل کو سٹی اسکیان ، ایم آر آئی رپورٹ کے ساتھ لایا گیا لیکن ڈاکٹرس نے آر ٹی پی سی آر رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک کرنے سے انکار کردیا ، جب رشتہ داروں نے بتایا کہ ضعیف خاتون کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہے ، ڈاکٹرس نے ایک نہیں سنی جس کی وجہ سے یہ ضعیف خاتون ہاسپٹل کے احاطہ میں شریک کرنے کا انتظار کرتے ہوئے فرش پر پڑی رہی ۔ اس ضعیف خاتون کے رشتہ داروں نے اتوار کی رات میں 9بجے گاندھی ہاسپٹل کو منتقل کیا ۔