ضعیف خواتین کو نشانہ بنانے والا سارق گرفتار ‘ طلائی چین برآمد

   

حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) چندا نگر پولیس نے رہزنی کی وارداتوں کو حل کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے طلائی چین کا سرقہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ آرسی پورم اے سی پی سی ایچ وائی سرینواس کمار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 24 سالہ راجیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایم آئی جی میں دو ضعیف خواتین کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرنے کی شکایت حاصل ہوئی تھی۔ شکایت کے فوری بعد پولیس چوکس ہوگئی۔ اسپیشل آپریشن ٹیم اور سی سی ایس کے علاوہ چندا نگر پولیس نے رہزن کا تعاقب کیا اور راجیش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے طلائی چین کو ضبط کرلیا۔ اے سی پی کے مطابق راجیش کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ اس نے آسان انداز میں پیسے کمانے اور قرض کی ادائیگی کے لئے سرقہ کی وارداتوں کو آسان طریقہ سمجھا اور ضعیف خواتین کو نشانہ بنا رہا تھا۔ ع

بنجارہ ہلز کی مشہور ہوٹل میں آگ لگ گئی
حیدرآباد: 3 فروری(سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں لب سڑک واقع مشہور رسٹورنٹ میں اچانک آگ لگ گئی ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر شہر کے مختلف فائر اسٹیشنوں سے وابستہ فائر انجنس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو آغاز کردیا ۔ پولیس نے یہ بتایا ہے کہ ایل پی جی گیس کے اخراج کے نتیجہ میں رسٹورنٹ کے باورچی خانہ میں آگ لگی ہوگی ۔ اندرون 3 گھنٹے آگ پر قابو پالیا گیا اور پولیس بنجارہ ہلز نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ب