ضعیف شخص داشتہ کے حملہ سے ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد :۔ حیات نگر کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص داشتہ کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق 62 سالہ یادگیری جو ایک نرسماں نامی خاتون کے ساتھ لیوینگ ریلیشن میں تھا ۔ حملہ آور نرسماں یادگیری کی داشتہ بتائی گئی ہے ۔ دونوں میں گذشتہ چند روز سے جھگڑے چل رہے تھے اور کل رات بھی بحث و تکرار کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوا اور اسی دوران نرسماں نے مسل سے حملہ کرتے ہوئے یادگیری کو شدید زخمی کردیا اور اس حملہ سے وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔