ضعیف شخص کا قتل

   

حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) لکڑی کا پل ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ضعیف شخص کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 83 سالہ پربھاکر کمار عرف راج کمار جو گڈچی رولی مہاراشٹرا کا متوطن تھا ۔ گذشتہ روز نامعلوم افراد کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پربھاکر کمار پر نامعلوم افراد نے وزنی پتھر سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پربھاکر کمار گھر سے فرار ہوکر حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور کئی سالوں سے شہر کے مختلف ریلوے اسٹیشن پر زندگی بسر کر رہا تھا اور مزدوری کرتا تھا ۔ اس کے چند ساتھی ہیں 4 جولائی کو ساتھیوں سے جھگڑے کے بعد کمار شدید زخمی حالت میں تھا اور جاوید نامی اس کے ساتھی نے اس کی حالت دیکھ کر آر بی ایف کو اطلاع دی اور ایمبولنس کے ذریعہ کمار کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں رات دیر گئے وہ فوت ہوگیا ۔ ع