ضعیف ماں کو گھر سے بے دخل کرنے والے بیٹیوں کو عہدیداروں نے جھٹکا دیا

   

گھر کو ضبط کرتے ہوئے ماں کے حوالے کردیا ، شہر میں خونی رشتوں کو شرمسار کرنے والا واقعہ
حیدرآباد /27 جون ( سیاست نیوز ) خونی رشتے دم توڑنے کے کئی واقعات حالیہ دنوں میں اخبارات ، ٹیلی ویژن اور سوشیل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ مالیاتی معاملات جائیداد و اثاثہ جات کے معاملے ایک بھائی دوسرے بھائی کا قتل کر رہا ہے ۔ بچے بوڑھے والدین کو ان کے ہی اپنی جائیدادوں سے محروم کر رہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات انسانیت پر بدنما داغ بن رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ واقعہ شہر حیدرآباد کے موسی رام باغ میں پیش آیا ۔موسی رام باغ ایسٹ پرشانت نگر کی 90 سالے شاکنتلہ بہائی کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیص۔ کئی برس قبل اس ضعیف خاتون کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے گھر میں بیٹوں کے ساتھ زندگی گذار رہی تھی ۔ ماں کی دیکھ بھال کرنے کے بجائے بیٹیوں نے ان کے تئیں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے جائیداد چھین لیا ۔ چھوٹی بیٹی کے گھر سعیدآباد منتقل ہونے والی شانکتلا نے اپنے بیٹوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ۔ اپنے گھر کیلئے فروری 2024 میں سینئیر سٹیزنس اسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ مل کر آر ڈی او سے رجوع ہوئی ۔ جس پر عہدیداروں نے دونوں بیٹوں کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی ۔ جس پر دونوں بیٹوں نے گھر کو ماں کے حوالے کردینے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔ مگر گھر خالی نہیں کیا ۔ کئی مرتبہ نوٹس روانہ کرنے کے باوجود کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ تین دن قبل آر ڈی او کے احکامات پر سعیدآباد منڈل تحصیلدار جئے شری نے پھر ایک مرتبہ نوٹس جاری کیا۔ دو دن میں گھر حالی نہ کرنے پر مہر بند کردینے کا انتباہ دیا گیا ۔ اس کے باوجود بھی بیٹوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ مہلت ختم ہونے کے بعد بھی گھر خالی نہیں کیا گیا اور گھر کو قفل ڈال کر لاپتہ ہوگئے ۔ جس پر تحصیلدار جئے شری نے محکمہ مال کے عملہ کے ساتھ گھر کو ضبط کرتے ہوئے ضعیف خاتون شاکنتلا کے حوالے کردیا ۔ ع