وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ملک کے مزید 54 ضلعی کلکٹرز سے بات چیت کی۔ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کے پیش نظر میٹنگ 11 بجے شروع ہوئی۔ میٹنگ کے بعد ایک خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ عرصے سے ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹو کیس کم ہونا شروع ہوگئے ہیں لیکن ان ڈیڑھ سالوں میں آپ نے یہ تجربہ کیا ہے کہ جب تک یہ انفیکشن معمولی پیمانے پر بھی موجود ہے تب تک چیلنج باقی ہے۔