بارش کی سنگین صورتحال پر ڈی جی پی انجنی کمار کی ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد : /26 جولائی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار نے ریاست بھر میں بارش کی سنگین صورتحال کی پیش قیاسی کے پیش نظر تلنگانہ کے تمام پولیس کمشنران اور اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس صورتحال میں چوکس رہنے کی ہدایت دی ۔ اسٹیٹ پولیس ہیڈکوارٹرس میں منعقدہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں کو بتایا کہ آنے والے 48 گھنٹوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور اس کے پیش نظر تمام پولیس عملہ کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ انجنی کمار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہ کہا کہ پولیس عملہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے موجود رہیں اور بالخصوص مدد کیلئے ڈائیل 100 فون کرنے والے افراد کی فی الفور مدد کیلئے موجود رہیں ۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ /27 جولائی کو 8 اضلاع میں حد سے زائد شدید بارش کی پیش قیاسی محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہے اور ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی ہے اور شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس چوکس رہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں عوام میں شعور بیداری پیدا کرتے ہوئے بارش کے دوران غیرضروری طور پر مکانات سے باہر نکلنے ، نالے کنٹوں کے قریب گھومنے اور برقی کھمبوں کے قریب نہ جانے کیلئے کہا ہے ۔ ب