میدک کلکٹریٹ میںدشاکا اجلاس ۔رکن پارلیمان رگھونندن رائو‘ ضلع کلکٹرراہول راج ودیگرکا اظہارخیال
میدک، 19 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میدک میں ترقیاتی و فلاحی پروگراموں کے عمل درآمد، ان کی پیش رفت اور بہتر بین محکمہ جاتی رابطہ کاری کے لئے آج کلکٹریٹ میدک کے میٹنگ ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (دِشا) کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت رکن پارلیمان مادھونینی رگھونندن راؤ نے کی۔ اجلاس میں ضلع کلکٹر راہول راج، ڈی آر او بھوجنگ راؤ، ڈی آر ڈی او سرینواس راؤ سمیت مختلف محکمہ جات کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت، استفادہ کنندگان کے انتخاب کے عمل، بجٹ کے استعمال، فیلڈ لیول مانیٹرنگ اور درپیش مسائل پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ گذشتہ اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رکن پارلیمان نے مختلف محکموں کے حکام کو مشورہ دیا کہ اضلاع میں جاری زرعی، تعلیمی، سڑکوں کی تعمیر، پی ایم اے وائی، قومی دیہی روزگار، دیہی سڑکوں کی ترقی اور دیگر فلاحی پروگراموں کو زیادہ شفافیت اور مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ فیلڈ لیول مانیٹرنگ میں اضافہ کیا جائے تاکہ اسکیموں کے ثمرات صحیح مستحقین تک پہنچیں۔ رکن پارلیمان رگھونندن راؤ نے بتایا کہ عوام میں کینسر کے متعلق شعور بیدار کرنے اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لئے میدک میں نیا کینسر اسپتال قائم کیا جارہا ہے جس کے لئے ضلع کلکٹر کی خصوصی دلچسپی سے 1000 گز اراضی مختص کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں نیشنل ہائی وے سے متعلق زیر التواء مسائل، خصوصاً نرساپور علاقے میں نئے قائم ہونے والے نیشنل ہائی وے 465 ڈی جی روڈ اور گمّڈی دلہ–نرساپور الیویشنل کاریڈور کے ڈی پی آر پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رکن پارلیمان نے میدک میں پہلی بار پرائمری کینسر ٹیسٹنگ سنٹر قائم ہونے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت راج نک ادارہ ہر ہفتے ہر منڈل مرکز میں کینسر اسکریننگ کے لئے خصوصی بس تیار کررہا ہے جبکہ پی ڈی ایل پٹن چیرو کی جانب سے سی ایس آر فنڈز کے تحت 69 لاکھ 59 ہزار روپے مالیت کی ایک بس عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے ذریعے ضلع کے تمام منڈل ہیڈکوارٹرس میں ہائی اسکولز کے احاطے میں کینسر اسکریننگ کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔ رکن پارلیمان نے اس تعاون پر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی دختر چونکہ خود ڈاکٹر ہیں، اس وجہ سے اس بس کے ذریعے ضلع بھر میں کینسر کے علاج و معائنہ کی سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ضلع کلکٹر راہول راج نے اس موقع پر کہا کہ دِشا میٹنگ میں زیر بحث مسائل و تجاویز پر متعلقہ حکام مؤثر کارروائی کریں ایگزیکٹیو انجنیرآبپاشی سرینواس راؤ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج نیتن کوبراے۔ڈسٹرکٹ ایریا ہسپتال سپرنڈنٹ ڈاکٹر اے شیوادیال۔ڈسٹرکٹ سول سپلائز افسر نتیا انند۔ سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران و عملہ موجود تھا۔