ضلعی سطح کے کھیلوں میں ویرناپلی کی طالبات کا شاندار مظاہرہ

   

گمبھی راو پیٹ، سرسلہ 21 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سطح پر کھیلوں کے مقابلے میں راجننہ سرسلہ ضلع کے ویرنہ پلی اور یلاریڈی پیٹ کستوریبا گاندھی ودیالیہ KGBV اسکولس کے طالبات کے بہترین مظاہرہ اور کھو کھو مقابلوں میں پہلا مقام اور والی بال مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کرنے پر ضلع پریشد کوآپشن رکن۔محمد چاند نے مبارک باد دی ،اسکولی طلبا سے ملاقات کے دوران محمد چاند نے کہا کہ ویرنا پلی کے جی بی وی کے طلباء نے والی بال میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے چاند پاشا نے بھی ان طلبہ کو مبارکباد دی۔ زیڈ پی کو آپشن چاند پاشا نے کہا کہ پڑھائی کے علاوہ کستوربا گاندھی ودیالیہ کے طلبہ کھیلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بات ہے کہ لڑکیاں پرائیویٹ اسکولوں میں لڑکوں کے برابر تمام شعبوں میں سبقت لے رہی ہیں۔ضلع اسپورٹس آفیسر رامداس نائک، الماس پور کے جی بی وی اسپیشل آفیسر اجنتا، ویرناپلی اسپیشل آفیسر نیلیما، پی ای ٹی پاروتی، اساتذہ کارتی لال، روی، راجو، نرملا۔ اور طلباء نے اس موقع پر موجود تھے۔