ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت ڈاکٹر

   

پی۔ سدھاکر کی خدمات قابل ستائش : ضلع کلکٹر
پداپلی۔ کووڈ۔ 19 وباء کے پھیلاؤ کے دوران ضلع میں محکمہ صحت کو اپنی انمول خدمات فراہم کرنے پر ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت کی ستائش کی۔ ضلعی عہدیداران سنگم کے زیر صدارت کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت ڈاکٹر پی۔ سدھاکر کی بروز منگل سبکدوشی پر منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ سے پداپلی ضلع میں بطور ضلعی عہدیدا ر برائے طب و صحت ڈاکٹر پی۔ سدھاکر نے موثر انداز میں خدمات انجام دی ہیں۔ گذشتہ 100 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کورونا جیسی خطرناک وباء دنیا میں دہشت پھیلارہی ہے۔ ان حالات میں کوارنٹائن سنٹرس کے قیام ‘ ٹسٹنگ اور ٹریسنگ ‘ ہسپتالوں کو تیار کرنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے میں ڈاکٹر پی۔ سدھاکر نے قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں۔ کورونا اور موسمی بیماریوں کے پھیلنے کے وقت ڈی ایم ایچ او کی سبکدوشی مایوس کن ہے۔ لیکن سبکدوشی کے بعد بھی اپنے مفید مشوروں سے ضلع کی بحالی میں خدمات انجام دینے کی ضلع کلکٹر نے گذارش کی۔